• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

2024 کا الیکشن بھی ماضی کی طرح متنازع، وائٹ پیپر جاری کریں گے، لیاقت بلوچ

شائع February 15, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 2024 کا الیکشن بھی ماضی کی طرح متنازع ہے، انتخابات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 میں نتائج تبدیل کیے گیے، جیتی ہوئی سیٹیں ہم سے چھینی گئیں، الیکشن نتائج پر قوم بھی حیران ہے اور اسے مسترد کر رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ نتائج کی تبدیلی کی زد میں جماعت اسلامی بھی آئی ہے، جنہیں زور زبردستی سے جتوایا گیا وہ رسوا ہیں، مزید کہا کہ ہمارے لاکھوں کی تعداد میں ووٹوں کو کم دکھایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024