• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

کراچی: 7 سالہ بچے کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ یوسف پلازہ تھانے میں درج

شائع February 15, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 7 سالہ بچے کے سفاکانہ قتل کا مقدمہ یوسف پلازہ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق مقتول ابان نامی بچے کے والد مظہر اویس نے بتایا کہ دوپہر میں گھر سے بیوی کی کال آئی کہ ابان غائب ہے، تاحال گھر پر نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے فوری طور پر بچے کی تلاش شروع کردی تھی، بہنوئی کی کال آئی کہ تصویربھیج رہا ہوں، یہ ابان تو نہیں؟ تصویر دیکھ کر بچے کو پہچان گیا، عباسی شہید ہسپتال پہنچا تو بچے کی گلا کٹی لاش ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا تھا کہ 7 سالہ بچے کی لاش کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 16 سے ملی تھی، بچہ جب ملا تو سانس لے رہا تھا لیکن ہسپتال پہنچتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ سے شواہد جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، علاقے کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج لینے کی بھی کوشش کی جارہی ہے، بچے کے سفاکانہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024