• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

نواز شریف سیاست سے کنارہ کش نہیں ہو رہے، حکومتی سرپرستی کریں گے، مریم نواز

شائع February 14, 2024
مریم نواز نے کہا کہ  آئندہ 5  سال نواز شریف نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
مریم نواز نے کہا کہ آئندہ 5 سال نواز شریف نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سیاست سے کنارہ کش نہیں ہو رہے۔

گزشتہ روز نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لیے شہباز شریف جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کو نامزد کردیا تھا جس کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے سامنے آنے والے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ بیان جاری کیا۔

’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 5 سال وہ نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں قائد کے اصولی مؤقف کا پتا ہے۔

گزشتہ روز مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ’پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کے لیے محمد شہباز شریف کو نامزد کر دیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے مریم نواز شریف کو نامزد کیا ہے۔‘

انہوں نے کہا تھا کہ ’محمد نواز شریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔‘

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024