• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2024

حکومت بنانے کی خواہشمند جماعتیں دو تہائی اکثریت لے آئیں، قبول کر لیں گے، شہباز شریف

شائع February 13, 2024

مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ جس کسی کو بھی حکومت بنانے کی خواہش ہے وہ دو تہائی اکثریت لےآئے، ہم تسلیم کریں گے

شہباز شریف نے ملاقات کے لیے چوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے اور غربت اور مہنگائی کے خاتمے کی جنگ لڑنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے تاکہ قوم کو بتاسکیں کہ ہم ملک کے لیے ایک ہیں، ہمیں پاکستان کے قرضوں کو کم کرنا ہے اور اپنے اختلافات ختم کرکے قوم کو آگے لے کر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پارلیمان وجود میں آنےوالی ہے، مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دینے کے فیصلے پر پیپلزپارٹی کا شکر گزار ہوں اور نوازشریف سے درخواست کروں گا کہ وزیراعظم کا عہدہ قبول کریں۔

مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نے کہا کہ یہاں جو پارٹیاں موجود ہیں وہ دو تہائی اکثریت رکھتی ہیں، جس کسی کو بھی حکومت بنانے کی خواہش ہے وہ دو تہائی اکثریت لےآئے، ہم تسلیم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں میں جس کی اکثریت ہے وزارت اعلیٰ اس کا حق ہے اور اگر پی ٹی آئی اکثریت لے آئے تو ہم اس کو بھی تسلیم کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024