• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2024

این اے 130: عدالت نے یاسمین راشد کی نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست نمٹا دی

شائع February 13, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے یاسمین راشد کی این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ این اے 130 کے ریٹرننگ افسر نے فارم 47 قانون کے منافی جاری کیا، ریٹرنگ افسر نے فارم 47 میں ردو بدل کیا۔

یاسمین راشد نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت جاری کیا گیا فارم 47 کالعدم قرار دے اور نواز شریف کی جیت کا حتمی نوٹی فکیشن جاری کرنے سے بھی روکے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024