• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2024

شہباز شریف بطور وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے، خواجہ آصف

شائع February 12, 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جماعت کے صدر شہباز شریف وزیراعظم کے عہدے کے لیے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے دو تین دن میں مخلوط حکومت کی شکل نکل آئے گی، وزیراعظم کے لیے شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے، شہبازشریف کو تجربہ بھی ہے اور وہ ایک بار وزیراعظم رہ بھی چکے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی اتحاد تشکیل دے دیا جائے گا تو اس کی طرف سے نام آئے گا اور اتحاد پیپلز پارٹی کی طرف سے آنے والے نام پر بھی غور کرے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے جب کہ اس وقت پوری توجہ وزارت عظمیٰ پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کے لیے اسحٰق ڈار کے نام پر فیصلہ نہیں ہوا، تمام اتحادی جماعتیں وزارتوں کی ڈیمانڈ کریں گی اور وزارتوں کا فیصلہ بھی اتحاد ہی کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024