• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں، فواد چوہدری

شائع February 12, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں انتخابات پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں،مخلوط نہیں بلکہ قومی حکومت تشکیل پائے گی، آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف کرپشن کیس بغیر کارروائی کے 22 فروری کو ملتوی کردی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نواز کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت بغیر کارروائی 22 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

جج نے محکمہ اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو آئندہ تاریخ پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا، فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی گئی۔

بعدازاں اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا نے انتخابات پرسوالات اٹھائے ہیں، جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں سب کے سامنے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آسٹریلیا امریکا اور برطانیہ سمیت پوری دنیا نے انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں، 1965 ایوب خان کے دورمیں جو الیکشن ہوئے تھے اس کے بعد یہ الیکشن بھی یاد رکھے جائیں گے، جو پی ٹی آئی میں نہیں ہے، آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ قانون کے مطابق اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، فواد چوہدری کو دوبارہ 22 فروری کو عدالت پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024