• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

کراچی: بھینس کالونی نمبر 9 میں فائرنگ سے 2 ڈکیت زخمی، ہسپتال منتقل

شائع February 12, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

کراچی کے علاقے بھینس کالونی نمبر 9 میں فائرنگ سے 2 ڈکیت زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی شناخت زوہیب اسلم اور عمار کے نام سے کی گئی، دونوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے۔

بعد ازاں سینئر سپرنٹینڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر شعیب شاہین نے جناح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملزمان نے ہسپتال پہنچ کر غلط اطلاع دی، ان دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں بیٹھے 2 افراد رقم گن رہے تھے جسے ملزمان نے چھیننے کی کوشش کی، ڈاکوؤں اور شہری میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈکیت زخمی ہو کر ہسپتال پہنچے۔

مزید کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں خاتون اور ایک مرد راہگیر بھی زخمی ہوئے، مدد گار 15 پر کال کرکے خود کو ڈکیتوں نے عام شہری ظاہر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024