• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبرمیں آپریشن، داعش کا دہشت گرد ہلاک

شائع February 11, 2024
مارے گئے دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد  کیا گیا ہے—فائل فوٹو: ڈان
مارے گئے دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے—فائل فوٹو: ڈان

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آپریشن ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دوران آپریشن داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سورت گل سیف اللہ کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025