• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان بھر میں چند گھنٹوں بعد ایکس کی سروس بحال

شائع February 10, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی سروس چند گھنٹوں تک جزوی طور پر متاثر رہنے کے بعد بحال ہوگئی۔

ملک کے مختلف شہروں کے صارفین نے بتایا کہ وہاں ٹوئٹر سروس بحال ہوگئی، تاہم بعض شہروں کے صارفین نے سروس کے سست ہونے کی شکایات کیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹوئٹر کی سروس جزوی طور پر بند یا متاثر رہنے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔

اس سے قبل انٹرنیٹ سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے بتایا تھا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹوئٹر سروس متاثر ہونے کی شکایات ہیں۔

اس سے قبل ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے دن بھی موبائل سروسز بند کی گئی تھیں، تاہم اس وقت انٹرنیٹ سروسز پر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سروسز چل رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024