• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سندھ سے تین خواتین قومی اسمبلی کی جنرل نشست پر کامیاب

شائع February 10, 2024
—فائل فوٹو: ٹوئٹر، فیس بک
—فائل فوٹو: ٹوئٹر، فیس بک

غیر حتمی اور غیر سرکاری انتخابی نتائج کے مطابق سندھ بھر سے تین خواتین قومی اسمبلی کے حلقوں پر جنرل نشستوں پر کامیاب ہوگئیں اور انہوں نے روایتی مرد سیاست دانوں کو شکست دی۔

سندھ سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر کامیاب ہونے والی تین خواتین میں سے دو کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی جب کہ ایک کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے ہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی سیدہ نفیسہ شاہ حلقہ این اے 202 خیرپور سے کامیاب ہوئیں جب کہ شازیہ مری این اے 2019 سانگھڑ سے کامیاب ہوئیں۔

نفیسہ شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ کو شکست دی جب کہ شازیہ عطا مری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے محمد خان جونیجو کو ہرایا۔

اسی طرح صوبائی دارالحکومت کراچی کے حلقہ این اے 232 کراچی کورنگی ون سے ایم کیو ایم پاکستان کی آسیہ اسحاق صدیقی کامیاب ہوئیں، انہوں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور جماعت اسلامی (جے آئی) سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو شکست دی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025