• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کرلی تھی، شجاع اسد کا انکشاف

شائع February 10, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول ڈرامے خئی میں برلاس خان کا کردار ادا کرنے والے نوجوان اداکار شجاع اسد نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کرلی تھی۔

سوشل میڈیا پر شجاع اسد کے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی شادی سے متعلق بات کرتے دکھائی دیے، مذکورہ ویڈیو کچھ دن قبل اداکار کی جانب سے دیے گئے انٹرویو کی ہے۔

شجاع اسد مذکورہ ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ انہوں نے کورونا کی وبا سے چند ماہ قبل شادی کرلی تھی اور اس وقت ان کی عمر 24 برس تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ 29 برس کے ہو چکے ہیں، وہ کم عمر نہیں اور نہ ہی انہوں نے انتہائی کم عمری میں شادی کی۔

ان کے مطابق کورونا سے 8 یا 9 ماہ قبل انہوں نے 2019 میں ہی شادی کرلی تھی اور رواں برس وہ 30 برس کے ہوجائیں گے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 18 سال کی عمر میں شادی نہیں کی تھی اور نہ ہی انہیں شادی کی اتنی جلدی تھی۔

انہوں نے اس بات پر مداحوں اور میزبان کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں لوگ ابھی بھی کم عمر اور خوبصورت سمجھتے ہیں۔

شجاع اسد نے 2017 میں ماڈلنگ سے کیریئر کے آغاز کیا تھا، تاہم انہوں نے ڈراموں میں اداکاری کا آغاز شادی کے بعد کیا اور ابھی تک وہ نصف درجن سے زائد ڈراموں میں کام کر چکے ہیں، خئی میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025