• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:08am Sunrise 6:32am
  • ISB: Fajr 5:15am Sunrise 6:42am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:08am Sunrise 6:32am
  • ISB: Fajr 5:15am Sunrise 6:42am

غزہ میں ایک ہفتے سے لاپتا 6 سالہ فلسطینی بچی کی لاش برآمد

شائع February 10, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

قریبی رشتے داروں کی لاشوں کے درمیان کار میں اکیلی پھنسی 6 سالہ ہند رجب اور ریسکیو مشن کے لیے گئے ہلال احمر کے دو ارکان کی لاشیں ایک ہفتے بعد برآمد ہوگئیں۔

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ’وئیر اِز ہند‘ (Where is Hind) ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا جب اسرائیلی فوج غزہ پر مسلسل بمباری کررہے ہیں اور اس دوران 6 سالہ ہند رجب اپنے قریبی رشتے داروں کی لاشوں کے درمیان کار میں اکیلی پھنس گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 6 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب اپنے دادا حمادہ کے بھائی بشار، ان کی بھابھی اور دیگر بچوں کے ساتھ کار میں موجود تھی جب وہ ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج کی غزہ آمد کے بعد وہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

58 سالہ حمادہ نے بتایا کہ راستے میں وہ اسرائیلی ٹینکوں کے راستے میں آ گئے جنہوں نے ان کی کار کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بشار کی بیٹی لایان سے فون پر بات کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے ، لایان نے بتایا کہ اس کے والدین اور 3 بھائی مارے گئے ہیں لیکن وہ اور ہند اس حملے میں زندہ بچ گئے ہیں۔

لایان نے فون پر بتایا کہ ’میں خوفزدہ ہوں، ٹینک مجھ سے 500 میٹر کے فاصلے پر ہیں، پلیز ایمبولنس کو کال کریں‘۔

ہند کے دادا حمادہ نے مزید کہا کہ ’ہم نے اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ہم ایمبولینس کو کال کر رہے ہیں لیکن جب فلسطینی ہلال احمر کے امدادی کارکنوں نے 15 سالہ لایان سے فون پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران گولیاں چلنے کی آواز آئی اور کال منقطع ہو گئی۔‘

ہلال احمر نے دوبارہ انہیں کال کی تو ہند نے بتایا کہ لایان کو مار دیا گیا ہے، لایان کے سر میں گولی لگی وہ خون میں لت پت ہے۔

دادا حمادہ نے ہند سے آخری بار فون پر بات کی تھی، انہوں نے بتایا کہ ’وہ خوف زدہ تھی اور پریشان تھی اور اس کی کمر، ہاتھ اور پاؤں زخموں سے لہو لہان تھے۔‘

انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ ’وہ مجھ سے کہتی رہی کہ میں آؤں اور اسے وہاں سے لے جاؤں، اسے سردی لگ رہی تھی اور اندھیرا سے ڈر لگتا تھا۔‘

اس کے بعد ہلال احمر کا عملہ ہند کو بچانے کے لیے پہنچے لیکن ان سے اور ہند سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

حمادہ کا کہنا تھا کہ ’ہم اس کا حال جاننا چاہتے ہیں کہ وہ زندہ بھی ہے یا نہیں، میں تصور بھی نہیں کر سکتا کہ وہ لاشوں کے درمیان، بغیر کھائے پیے اور شدید سردی میں اکیلی تھی، کتے اور بلیاں لاشوں کو کھا رہے ہیں۔‘

ایک ہفتے بعد ہند رجب کی لاش برآمد

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق اس واقعے کے 12 دن بعد چھ سالہ بچی ہند رجب کی لاش اور اس کے خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں غزہ کے علاقے تل الحوا برآمد ہوئی ہیں۔

ہلال احمر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق ’فلسطین ہلال احمر کی ایمبولینس کو غزہ شہر کے علاقے تل الحوا میں بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں عملے کے ارکان
شہید ہوگئے، جو کہ 12 روز قبل بچے ہند رجب کو ریسکیو مشن کے بعد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔‘

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024