• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2024

وفاق میں حکومت کا قیام، شہباز شریف کی لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات

شائع February 10, 2024

عام انتخابات کے بعد وفاقی حکومت کے قیام کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات کی۔

لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائش گاہ پر شہباز شریف نے اسحٰق ڈار کے ہمراہ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور فریال تالپور میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دنوں رہنماؤں کے درمیان حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان آنے والے دنوں میں مزید ملاقاتیں ہوں گی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے شہباز شریف کو آصف زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور ایم کیو ایم سے ملاقات کر کے معاملات طے کرنے کی ذمے داری سونپی ہے۔

آنے والے دنوں میں شہباز شریف اور اسحٰق ڈار ایم کیوایم اور جمعیت علمائے اسلام(ف) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024