• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
Live Election 2024

دھاندلی ہو رہی ہے اور سرعام اس پر ٹی وی پر بحث کی جا رہی ہے، فرحان سعید

شائع February 9, 2024

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے عام انتخابات کے نتائج پر ٹی وی چینلز پر ہونے والے بحث پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے، ہر کوئی اس سے مطمئن ہے۔

فرحان سعید نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں الیکشن کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ دھاندلی ہو رہی ہے اور اس معاملے پر سرعام ٹی وی چینلز پر بحث ہو رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر اظہار تعجب کیا کہ اور ایسے بحث و مباحثے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہر کسی کے لیے یہ قابل قبول ہے۔

اداکار و گلوکار نے مزید لکھا کہ وہ مذکورہ معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہ سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025