• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
Live Election 2024

شانگلہ میں انتخابی نتائج پر برہم مظاہرین کا پولیس سے تصادم، ایک پی ٹی آئی کارکن ہلاک

شائع February 9, 2024

خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پی ٹی آئی کارکن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

شانگلہ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے-11 سے مسلم لیگ(ن) کے امیر مقام کے ہاتھوں آزاد امیدوار سید فرین کی شکست کے بعد ان کے حامی تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی ۔

تصادم کے نتیجے میں تحریک انصاف کے متعدد کارکن شدید زخمی ہوئے جبکہ مشتعل مظاہرین نے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کی گاڑی نذر آتش کردی۔

زخمی کارکنوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024