• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

چاہت فتح علی خان ہار گئے

شائع February 9, 2024
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

مقبول گانوں کو بے ڈھنگے انداز میں گاکر شہرت حاصل کرنے والے مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان انتخابات ہار گئے۔

چاہت فتح علی خان نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے این اے 128 سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑنے کے لیے بطور آزاد امیدوار کاغذات جمع کروائے تھے۔

مذکورہ حلقے سے چاہت فتح علی خان سمیت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عون چوہدری، آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ اور 23 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

مذکورہ حلقے پر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق عون چوہدری کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، تاہم آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے نتائج کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا اور عدالت نے رٹرننگ افسر (آر او) کو بھی طلب کرلیا تھا۔

مذکورہ حلقے کے دیگر زیادہ تر آزاد امیدواروں نے انتہائی کم ووٹ لیے اور زیادہ تر امیدواروں کی ضمانتیں ہی ضبط ہوگئیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025