گوادر میں 40سال بعد کلمتی خاندان کو شکست، حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمٰن کامیاب
گوادر سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی۔24 سے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے کامیابی حاصل کر لی۔
گوادر سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی۔24 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن 20ہزار 925 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر حمل کلنٹن 16ہزار 522 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔
گوادر میں 40سال بعد کلمتی خاندان کو ماہی گیروں نے شکست دی ہے۔