• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

شوبز شخصیات کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیر پردھاندلی کا خدشہ ظاہر

شائع February 9, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے ایک دن گزر جانے کے باوجود انتخابی نتائج کا اعلان نہ کیے جانے پر شوبز شخصیات نے نتائج کو تبدیل کیے جانے اور دھاندلی کے خدشات ظاہر کردیے۔

اداکارہ رومیسہ خان نے رات گئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزاد امیدواروں کے مقابلے زیادہ نشستیں جیتنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ رات کو نتائج تبدیل کیے گئے۔

رومیسہ خان ایک پوسٹ پر کمنٹ کیا اور اس بات پر تحفظات کا اظہار کیا کہ آخر انتخابات کے نتائج کیوں نہیں بتائے جا رہے۔

اداکارہ نے کمنٹ میں کہ عام طور پر رات کو دیر سے نتائج کا اعلان کیا جاتا تھا۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ نتائج کو رات میں تبدیل کیا گیا اور ساتھ ہی انہوں نے اسے جمہوریت کے خلاف بھی قرار دیا۔

ان کی طرح اداکارہ سجل علی نے بھی مبہم انداز میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر تنقید کی۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ رات سے لے کر ابھی تک بہت ساری تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

سجل علی نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ آج پورے ملک کو ملک کی فکر ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ لگے رہو، لگے رہو۔

ان کی طرح دوسری شوبز شخصیات نے بھی نتائج میں غیر معمولی تاخیر پر خدشات کا اظہار کرتے دھاندلی کا خدشہ ظاہر کیا۔

ان کی طرح گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی نے عام انتخابات کے نتائج پر ٹی وی چینلز پر ہونے والے بحث پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے، ہر کوئی اس سے مطمئن ہے۔

فرحان سعید نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں الیکشن کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ دھاندلی ہو رہی ہے اور اس معاملے پر سرعام ٹی وی چینلز پر بحث ہو رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر اظہار تعجب کیا کہ اور ایسے بحث و مباحثے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہر کسی کے لیے یہ قابل قبول ہے۔

اداکار و گلوکار نے مزید لکھا کہ وہ مذکورہ معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہ سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025