• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

نقاب پوش خواتین کی باکسز میں بیلٹ پیپرز ڈالنے کی ویڈیو وائرل

شائع February 9, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

نقاب پوش متعدد خواتین کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر بیلٹ باکسز میں بیک وقت درجنوں بیلٹ پیپرز ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔

نقاب پوش خواتین کی جانب سے باکسز میں درجنوں بیلٹ پیپرز ڈالنے کی ویڈیو کو متعدد افراد نے شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ویڈیو سندھ کے دارالحکومت کراچی کی ہے۔

صحافی منصور مغیری نے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نقاب پوش خواتین قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ پیپرز ڈالتی دکھائی دیں۔

تاہم مذکورہ ویڈیو کو کیماڑی کے حلقہ این اے 242 سے انتخاب لڑنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل نے شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ویڈیو ان کے حلقے کی ہے۔

قادر مندوخیل نے دعویٰ کیا کہ نقاب پوش خواتین کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے ہے جو کہ بیلٹ باکسز میں بیلٹ پیپرز ڈال رہی ہیں۔

ایک ہی ویڈیو کے حوالے سے متضاد دعوے کیے گئے جب کہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مذکورہ ویڈیو کو شیئر کیا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں ایم کیو ایم کا بیج لگائے خواتین جعلی ووٹ کاسٹ کرنے میں مصروف ہیں۔

نقاب پوش خواتین کی جانب سے باکسز میں درجنوں کے حساب سے بیلٹ پیپرز ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوری طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔

اس سے قبل قادر مندوخیل کی جانب سے اپنے حلقے کی پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کرنے اور بیلٹ باکسز کو توڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024