• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

ووٹ ڈالنا خوشی بڑھانے اور تناﺅ کم کرنے کا سبب

شائع February 9, 2024
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

ووٹ کاسٹ اگرچہ انسان کا جمہوری حق ہے لیکن ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ اس سے انسانی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق ووٹ کاسٹنگ سے متعلق ماضی میں کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوچکا ہے کہ حق رائے دہی استعمال کرنے سے خوشی کا احساس بڑھتا اور تناﺅ کم ہوتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق چوں کہ ووٹنگ سے سماج میں تبدیلی رونما ہوتی ہے اور مذکورہ تبدیلی میں ووٹ کاسٹ کرنے والے شخص کا بھی کردار ہوتا ہے، اس لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے انسانی صحت اور خصوصی طور پر دماغی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اسی طرح ایک اور طبی اور یونیورسٹی کیویب سائٹ کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے سے جہاں ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے اور خوشی کا احساس بڑھتا ہے، وہیں اس عمل سے تناﺅ بھی کم ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے سے چوں کہ مسائل کم ہونے کے امکانات ہوتے ہیں، اس لیے تناﺅ اور ذہنی کشیدگی بھی کم ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی سماج میں معاشی سمیت دیگر مسائل ہوں اور وہاں کے افراد کو ووٹ کاسٹ کرنے کا موقع ملے تو نہ صرف انہیں حق رائے دہی استعمال کرنے پر اچھی امیدیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ ان میں خوشی کا احساس بڑھنے سمیت ان کا ذہنی تناﺅ بھی کم ہوتا ہے، کیوں کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ ووٹنگ کے بعد جہاں حکومت تبدیل ہوگی، وہیں پالیسیاں بھی تبدیل ہوں گی اور کچھ نہ کچھ اچھا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025