• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک بھر میں موبائل سروسز بحال

شائع February 9, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پولنگ کے موقع پر ملک بھر میں 8 فروری کی صبح بند کی گئی موبائل سروسز تقریبا 17 گھنٹے بعد رات دیر گئے بحال ہونا شروع ہوگئی۔

ملک بھر میں پولنگ کے موقع پر صبح 8 بجے ہی موبائل سروسز بند کردی گئی تھی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے پولنگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی سروسز بحال کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پی ٹی اے کی جانب سے دعویٰ کیے جانے کے بعد کئی گھنٹے تک کراچی سمیت متعدد شہروں میں موبائل سروسز بند رہی لیکن رات دیر گئے سروسز بحال ہونا شروع ہوئی۔

ملک بھر میں انتخابات کے دن پورا دن موبائل سروسز بند رہیں اور رات دیر گئے ایک بجے کے بعد سروسز بحال ہونا شروع ہوئیں۔

عام اتنخابات کے دوران سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل سروس بند کردی گئی تھی۔

موبائل سروسز کو بند رکھنے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے حکومت، الیکشن کمیشن اور پی ٹی اے پر سخت تنقید بھی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024