• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر پاک فوج کی قوم کو مبارکباد

شائع February 8, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پاک فوج نے عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنزکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فخر ہے کہ انہوں نے پاکستان کے آئین کے مطابق شہری اداروں کی معاونت سے انتخابی عمل کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ تقریباً 6ہزار منتخب انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 1لاکھ 37ہزار فوجی اہلکاروں اور سول آرمڈ فورسز کے ساتھ ساتھ 7ہزار 800 سے زیادہ کوئیک رسپانس فورس کی تعیناتی کی بدولت عوام کے لیے انتخابات میں محفوظ ماحول کو یقینی بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس دوران 51 بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں میں سے اکثر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں رپورٹ ہوئے جن میں 10 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 39 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ملک میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہماری ریاست کی جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے غیرمتزلزل حمایت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024