• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل سروس بحال

شائع February 8, 2024 اپ ڈیٹ February 9, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

ملک کے مختلف شہروں کے بعد کراچی اور کوئٹہ میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس انتخابی عمل کے دوران عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کردی گئیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور امن وامان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسی لیے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا دعوی کیا ہے لیکن اس دعوے کے برعکس ملک کے اکثر شہروں میں عوام موبائل فون سروسز سے محروم تھے۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد راولپنڈی ڈویژن، ٹیکسلا، گوجر خان، چکری، بکھر، سرگودھا، لورا لائی اور جھل مگسی میں موبائل فون سروس بحال ہو گئی تھی۔

سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موبائل فون سروس جزوی بحال کی گئی تھی تاہم کراچی اور پنجاب کے متعدد شہروں میں ابھی تک موبائل فون کے سگنل آنا شروع نہیں ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024