• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

بولی وڈ اداکارہ یامی گوتم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شائع February 8, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بولی وڈ اداکارہ یامی گوتم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’آرٹیکل 370‘ کی اداکارہ یامی گوتم اور شوہر آدتیہ دھر کے ہاں شادی کے تقریباً 3 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ 5 ماہ کی حاملہ ہیں اور ان کی ڈیلیوری مئی 2024 میں متوقع ہے۔

جوڑے نے ابھی تک اس خبر کو خفیہ رکھا ہوا ہے، تاہم حال ہی میں یامی گوتم نے ایک تقریب میں شرکت کی تھی جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ وہ حاملہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس خبر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد جوڑا بہت جلد اپنے بچے کی پیدائش سے متعلق اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ سال 2021 میں یامی گوتم نے بولی وڈ لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024