ہیومن رائٹس کمیشن کا انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ

شائع February 8, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود پولنگ کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بند کیا گیا۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ’چونکہ حکومت کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو انٹرنیٹ سروسز کو بلاک کرنے کی ہدایات نہیں دی گئی، اس لیے نہیں معلوم کہ یہ رکاوٹ کہاں، کب اور کتنی دیر تک جاری رہے گی؟

بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدام سے الیکشن کے نتائج متاثر ہوسکتے ہیں، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024