• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات: پاک-افغان طورخم بارڈر بند

شائع February 8, 2024
طورخم بارڈر کی بندش کے باعث قومی خزانے کو یومیہ 68 کروڑ سے زائد خسارہ ہوتا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
طورخم بارڈر کی بندش کے باعث قومی خزانے کو یومیہ 68 کروڑ سے زائد خسارہ ہوتا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے خدشات کے پیش نظر پاک-افغان طورخم بارڈر کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق طور خم بارڈر کو گزشتہ رات بارہ بجے سے بند کردیا گیا جس کے باعث راستے سے تجارتی سرگرمیوں سمیت پیدل آمدورفت بھی معطل ہے۔

بارڈر حکام کے مطابق بارڈر پر کسٹم سمیت تمام دفاتر بند ہیں اور کلیئرنس کا عمل معطل ہے۔

بارڈر حکام نے بتایا کہ طور خم بارڈر آج رات 12بجے تک ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند رہے گا۔

خیال رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات 2024 میں 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

ووٹنگ صبح 8 بجے سے جاری جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی جس کے دوران 12 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 49 رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025