• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

چیئرمین پی سی بی بنتے ہی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات طلب کرلیں

شائع February 7, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹرز کے معاوضوں کی تفصیلات سمیت بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی کے سالانہ بجٹ اور کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات بھی طلب کیں

اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم سپورٹ اسٹاف اور میچز کے انعقاد پر ہونے والے اخراجات بھی شامل ہیں۔

چیئرمین نے سی او او اور سی ایف او کو تفصیلی رپورٹ بنا کر بریفنگ دینے کا کہہ دیا ہے، ذرائع کے مطابق محسن نقوی اخراجات اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین جلد بورڈ کے اعلٰی عہدیداروں سے بریفنگ لیں گے، بریفنگ کے بعد چیئرمین محسن نقوی مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔ٓ

یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منتخب کرلیا گیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی کا انتخاب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران ہوا تھا.

گزشتہ ماہ 22 جنوری کو نگران وفاقی حکومت نے محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اِس سے ایک ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025