دولت مشترکہ کے مبصرین کا آر او آفس حیدر آباد کا دورہ
دولت مشترکہ کے مبصرین نے عام انتخابات کے انعقاد اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آر او آفس حیدر آباد کا دورہ کیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق اس موقع پر ڈی آر او ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی، ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پرویز احمد کلوڑ نے کامن ویلتھ کے آبزرور جیکب گوما اور ایملی رہوڈز کو انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ نے غیر ملکی مبصرین کو بتایا کہ حیدرآباد ایک پرامن شہر ہے جہاں سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہے تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پاک فوج اور رینجرز بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے اس موقع پر آر او پی ایس 63 اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز احمد صدیقی بھی موجود تھے۔