• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:53pm
  • LHR: Asr 4:39pm Maghrib 6:29pm
  • ISB: Asr 4:45pm Maghrib 6:36pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:53pm
  • LHR: Asr 4:39pm Maghrib 6:29pm
  • ISB: Asr 4:45pm Maghrib 6:36pm
Live Election 2024

پشاور میں الیکشن سامان کی ترسیل میں انتخابی عملے کو مشکلات کا سامنا

شائع February 7, 2024

پشاور میں عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن سامان کی ترسیل میں انتخابی عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق انتخابی سامان لے جانے کے لیے عملہ صبح سے ڈسٹری بیوشن مراکز پر موجود ہے مگر 6 گھنٹے گزرنے کے باوجود بیشتر انتخابی عملے کو سامان وصول نہیں ہوا ہے، ڈسٹری بیوشن مراکز میں خواتین اور مرد عملے کی لائینیں لگ گئی ہیں۔

پریزائیڈنگ افسر ڈاکٹر قیوم نے بتایا کہ ہم صبح سے یہاں ہیں، نا سامان دیا جارہا ہے اور نا ہی چائے پانی کا پوچھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوشن مراکز میں انتظامیہ کا کوئی عملہ موجود ہی نہیں ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم کسی میلے میں آئے ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 اپریل 2025
کارٹون : 10 اپریل 2025