• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

الیکشن کمیشن: سلمان اکرم راجا کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف درخواست مسترد

شائع February 7, 2024
— فائل فوٹو: بشکریہ اسد طور
— فائل فوٹو: بشکریہ اسد طور

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں امیدوار سلمان اکرم راجا کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کو انتخابی نشان دیا گیا جو آزاد امیدواروں کو دیا گیا، جس پارٹی سے امیدوار سلمان اکرم راجا منسلک ہیں ان سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان اکرم راجا نے رولز 94 کے تحت خود کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا امیدوار درج کرنے کی استدعا کی تھی۔

بعد ازاں 2 فروری کو الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں امیدوار سلمان اکرم راجا کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ سلمان اکرم راجا نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی مگر ہائی کورٹ نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے کی ہدایات جاری کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024