• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

انتخابات مداخلت کیس: عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے سے انکار

شائع February 7, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی عدالت نے انتخابات میں مداخلت کے الزام سے متعلق کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی عدالت نے 2020 کے انتخابات میں مداخلت کے الزام سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی فوجداری استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کے لیے استثنیٰ حاصل نہیں اور ان پر 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی سازش کے الزام میں مقدمہ بھی چلایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024