• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

بانی پی ٹی آئی کا دماغ خالی تھا، انہیں اس ملک کی حقیقت کا علم ہی نہیں تھا، پرویز خٹک

شائع February 6, 2024
پرویز خٹک نے کہا کہ وہ قسم اٹھا کر کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اس علاقے کی ضروریات بنیادی مسائل سے لاعلم تھے — فوٹو: ڈان نیوز
پرویز خٹک نے کہا کہ وہ قسم اٹھا کر کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اس علاقے کی ضروریات بنیادی مسائل سے لاعلم تھے — فوٹو: ڈان نیوز

تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا دماغ خالی تھا، انہیں اس ملک کی حقیقت کا علم ہی نہیں تھا اور وہ اس ملک کو تباہ کرنے پر لگے ہوئے تھے۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ 9 مئی کو حقیقت جان کر میں نے بانی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے فنڈز کا مطالبہ کرتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے، ہم نے ان سے کہا کہ ہمیں یورپ جیسا بنا دیں تو ہم فنڈز نہیں مانگیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ وہ قسم اٹھا کر کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اس علاقے کی ضروریات بنیادی مسائل سے لاعلم تھے، ان کا دماغ خالی تھا، انہیں اس ملک کی حقیقت کا علم ہی نہیں تھا اور وہ اس ملک کو تباہ کرنے پر لگے ہوئے تھے۔

انہوں نے نوشہرہ کے عوام سے کہا کہ وہ 8 فروری کو گھروں سے نکل کر ’پگڑی‘ کے نشان پر مہر لگائیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025