• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

سکھر: ایم کیو ایم پاکستان کے تمام امیدوار جی ڈی اے، جے یو آئی کے حق میں دستبردار

شائع February 6, 2024
تینوں جماعتوں نے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان بھی کیا — فائل فوٹو: پی پی آئی
تینوں جماعتوں نے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان بھی کیا — فائل فوٹو: پی پی آئی

سکھر میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پ) کے تمام امیدوار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

سکھر میں ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اور جے یو آئی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پاکستان نے ضلع سکھر کی تمام نشستوں پر اپنے امیدواروں کو جی ڈی اے اور جے یو آئی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار کرا دیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں تینوں جماعتوں نے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025