• KHI: Fajr 4:41am Sunrise 6:01am
  • LHR: Fajr 3:56am Sunrise 5:23am
  • ISB: Fajr 3:56am Sunrise 5:26am
  • KHI: Fajr 4:41am Sunrise 6:01am
  • LHR: Fajr 3:56am Sunrise 5:23am
  • ISB: Fajr 3:56am Sunrise 5:26am
Live Election 2024

نواز شریف ملک کی خیر مانگنے والا شخص ہے، شہباز شریف

شائع February 6, 2024

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک کی خیر مانگنے والا شخص ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کامیاب کریں تو ملک کو مشکل سے نکال دیں گے، ایک طرف نواز شریف کی خدمت اور دوسری طرف فراڈ ہے، ایک طرف تحمل اور برداشت اور دوسری طرف رعونت ہے، ایک طرف ایثار اور قربانی تو دوسری طرف پیسہ بٹورنے کی خواہش ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ نواز شریف کے خلاف کتنی بڑی سازش ہوئی، نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑا تھا، انہوں نے شہدا کو گالی نہیں دی یا شہدا کی یادگاروں کو آگ نہیں لگائی، نواز شریف نے جادو ٹونے کا سہارا بھی نہیں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2025
کارٹون : 23 اپریل 2025