• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

آسٹریلیا کی شاندار کارکردگی، ویسٹ انڈیز کیخلاف گیندوں کے حساب سے سب سے بڑی فتح سمیٹ لی

شائع February 6, 2024
یہ آسٹریلیا  کا 1000 واں ایک روزہ میچ تھا جب کہ اس سے قبل بھارت بھی ایک ہزار ون ڈے میچ کھیل چکا ہے—فوٹو:کرک انفور
یہ آسٹریلیا کا 1000 واں ایک روزہ میچ تھا جب کہ اس سے قبل بھارت بھی ایک ہزار ون ڈے میچ کھیل چکا ہے—فوٹو:کرک انفور

فاسٹ باؤلر زیویئر بارٹلیٹ اور بلے باز جیک فریزر میک گرک کی شاندار کارکردگی کے باعث آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایک روزہ میچز میں گیندوں کے حساب سے اپنی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔

اس ریکارڈ ساز فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے منوکا اوول میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔

سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو مہمان ٹیم کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 24.1 اوورز میں صرف 86 رنز پر ڈھیر ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ باؤلر زیویئر بارٹلیٹ نے صرف 21 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، یہ ویسٹ انڈیز کا پانچوں کم ترین ون ڈے اسکور تھا۔

آسان ہدف کے تعاقب میں کینگروز نے انتہائی جارحانہ انداز میں بلے بازی کی، اوپنرز جوش انگلس اور جیک فریزر میک گرک نے پانچ اوورز میں 67 رنز بنائے۔

آسٹریلیا 43.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے ساتھ فاتح رہا، یہ ملک میں کھیلا گیا اب تک کا سب سے چھوٹا ون ڈے میچ تھا، جبکہ یہ ایک روزہ کرکٹ میں پانچواں مختصر ترین میچ تھا جو صرف 31 اوورز پر مشتمل تھا اور اننگز کے وقفے سمیت 3 گھنٹے میں مکمل ہوا۔

جوش انگلیس نے 7 گیندوں پر 22 رنز بنائے، فریزرمیک گرک نے 18 گیندوں پر 41 رنز بنانے، کینگروز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 259 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کرلیا، آسٹریلیا نے 50 اوور کے فارمیٹ میں اپنی مسلسل 12 ویں فتح حاصل کی۔

یہ آسٹریلیا کا 1000 واں ایک روزہ میچ تھا جب کہ اس سے قبل بھارت بھی ایک ہزار ون ڈے میچ کھیل چکا ہے، 970 ون ڈے میچز کھیل کر قومی کرکٹ ٹیم اس فہرست میں تیسرے نمبر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024