• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

کراچی: سربراہ ایم کیو ایم-حقیقی آفاق احمد کی ریلی، اہم اعلان متوقع

شائع February 6, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم- حقیقی) کے سربراہ آفاق احمد نے کراچی میں ریلی نکالی ہے جس میں اہم اعلان متوقع ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کی ریلی چیئرمین آفاق احمد کی قیادت میں بیت الحمزہ لانڈھی سے نکالی گئی ہے۔

ریلی شارع فیصل سے ہوتی ہوئی راشد منہاس روڈ میلینیم مال کے قریب پہچنے گی ۔ جہاں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کارکنان سے خطاب کریں گے جس کے بعد ریلی ضلع وسطی سے ہوتی ہوئی لائنز ایریا جائے گی اور پھر وہاں سے مزار قائد پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگی جہاں آفاق احمد کی جانب سے اہم اعلان متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025