• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

عام انتخابات میں خواتین امیدواروں سے متعلق فافن کی رپورٹ جاری

شائع February 6, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے عام انتخابات 2024 کے لیے خواتین امیدواروں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے 111 سیاسی جماعتوں کی جنرل نشستوں پر 275 خواتین امیدوار ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین امیدوار سیاسی جماعتوں کے کل 6.37 امیدواروں کا صرف 4.6 فیصد حصہ ہیں۔

مزید کہا گیا کہ 111 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 30 جماعتوں نے 5 فیصد خواتین امیدوار نامزد کی ہیں۔ؕ

رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں 70 سیاسی جماعتوں نے بشمول 58 خواتین ایک ہزار 878 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے، سندھ میں 50 پارٹیوں نے کل 948 امیدواروں کو ٹکٹ دیے جن میں 59 خواتین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں 37 جماعتوں نے 19 خواتین سمیت 533 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے اور خیبرپختونخوا میں 44 پارٹیوں نے 806 امیدواران کو ٹکٹس دیے جن میں 47 خواتین شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024