• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

چارسدہ: اے این پی کے مقامی صدر کے گارڈز کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی

شائع February 5, 2024
فائرنگ سے زخمی دونوں نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا — فوٹو: ڈان نیوز
فائرنگ سے زخمی دونوں نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا — فوٹو: ڈان نیوز

چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے تحصیل صدر تیمور خان خٹک کے گارڈز کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شابڑہ کے علاقے میں کارنر میٹنگ سے تیمور خٹک کے خطاب کے دوران ایک نوجوان نے مزاحیہ آوازیں لگائیں۔

آواز لگانے پر تیمور خٹک طیش میں آگئے اور محافظ کو فائرنگ کا کہا جس پر گارڈز نے فائرنگ کرنے دو نوجوانوں کو زخمی کردیا۔

فائرنگ سے زخمی دونوں نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے خلاف شابڑہ کے مکینوں نے کل اے این پی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اے این پی نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025