• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

نواز شریف اقتدار میں آئے تو وزیر خارجہ نہیں بنوں گا، بلاول بھٹو

شائع February 5, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد اگر مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو ان کے ساتھ ہاتھ ملانا مشکل ہے، نواز شریف وزیراعظم بنے تو وہ دوبارہ وزیر خارجہ نہیں بنیں گے۔

انڈیپنڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ’نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئے تو وزیر خارجہ نہیں بنوں گا، میں پرانی سیاست کا ساتھ نہیں دے سکتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اگر وہ یہ پرانی روایتی توڑتے ہیں اور کوئی روایت قائم کرنا چاہتے ہیں وہ ایک ایسا ماحول بنانا چاہ رہے ہیں جس سے جمہوریت کو فائدہ پہنچے تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہوں‘۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست میں مصروف ہیں اور ہم اس میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شیطان اور گہرے نیلے سمندر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا، بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ پیپلزپارٹی اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025