• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

نامور گلوکار نے آٹوگراف دیتے ہوئے شادی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کردیے

شائع February 5, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

نامور برطانوی میوزک بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کے سابق ممبر لوئس ٹاملسن نے مداح کو آٹوگراف دیتے ہوئے ’غلطی سے‘ شادی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کردیے۔

یاد رہے کہ اس گروپ کے اراکین زین ملک، ہیری اسٹائلز، لیام پیئن، نائل ہوران اور لوئس ٹوملسن تھے، تاہم یہ بینڈ اب ٹوٹ چکا ہے اور تمام گلوکار علیحدہ علیحدہ گانے بناتے اور گنگناتے ہیں۔

ڈیلی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اسی بینڈ کے ایک سابق ممبر اور دنیا بھر میں مقبول گلوکار لوئس ٹوملسن اپنے ورلڈ ٹور کے دوران انڈونیشیا میں اپنے میوزک کنسرٹ میں مصروف ہیں۔

جکارتہ میں میوزک کنسرٹ کے دوران سیکڑوں مداح گلوکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے، گلوکار لوئس مداحوں سے ملنے ان کے قریب آئے تو کچھ شائقین گلوکار سے آٹوگراف لینے کے لیے ٹی شرٹس، نوٹ بُک آگے بڑھاتے رہے اور لوئس اپنے مداحوں کا پیار دیکھ کر انہیں آٹوگراف دیتے رہے۔

اسی دوران ایک خاتون مداح نے شادی کا سرکاری سرٹیفکیٹ ہولی وڈ گلوکار کی جانب بڑھایا، جس پر لوئس نے انجانے میں دستخط کردیے۔

نامور ہولی وڈ گلوکار نے جس پر دستخط کیے وہ ریپبلک آف انڈونیشیا کا میرج سرٹیفکیٹ تھا، اس میں لوئس اور خاتون کی تصویر تھی اور تصویر کے درمیان دونوں کے دستخط موجود تھے۔

بعدازاں مداح نے ٹِک ٹاک پر لوئس ٹاملسن سے اپنی ’منگنی‘ کی خبر شیئر کردی۔

خاتون مداح نے پرجوش انداز میں کہا کہ وہ لوئس کے کانسرٹ میں سنگل خاتون ہوکر گئی تھیں، ان کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے لیکن وہ اس کانسرٹ سے شادی کرکے واپس آئی ہیں کیونکہ لوئس نے ان کے نکاح نامے پر دستخط کردیے ہیں۔

مقامی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے قانون کے مطابق شادی کو صرف اس صورت تسلیم کیا جائے گا جب جوڑے کی تقریب منعقد کی گئی ہو، لہذا لوئس ٹاملسن کا دستخط شدہ نکاح نامے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024