• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

اب شادی کا نہیں سوچ رہا، دو بچوں کیساتھ پُرسکون زندگی ہے، میکال ذوالفقار

شائع February 4, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ میکال ذوالفقار نے ایک بار پھر اپنی دوسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کا نہیں سوچ رہے، ان کے بچے ہیں اور وہ اس وقت بہت سکون ہیں۔

میکال ذوالفقار نجی ٹی وی شو ’زبردست وصی شاہ کے ساتھ‘ کے مہمان بنے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنی دوسری شادی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

میزبان کے سوال پر میکال ذوالفقار نے کہا کہ اُن کے والد اُنہیں کسی گوری (غیر ملکی خاتون) سے دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ وہ پاکستانی خاتون سے شادی کرنے کا تجربہ کرچکے ہیں، اسی لیے ان کے والد کہتے ہیں کہ اس بار شادی کسی گوری سے کرلو۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہتے کیونکہ ان دو بچے ہیں اور وہ پرسکون زندگی گزار رہے ہیں اور وہ اسی طرح جینا چاہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل میکال ذوالفقار نے نجی ٹی وی شو مزاق رات میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے، اگر آپ کسی سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے اس شخص کو اچھی طرح جانیں اور پھر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

یاد رہے کہ اداکار میکال ذوالفقار نے 2012 میں سارہ بھٹی سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

ایک فیس بک پوسٹ میں اداکار نے کہا تھا کہ ’میری 6 سالہ شادی اختتام پزیر ہوگئی ہے، طویل مدت دور رہنے اور کوششوں کے باوجود ہمارے درمیان معاملات حل نہیں ہوسکے۔‘

سارہ بھٹی اور میکال ذوالفقار کے ہاں دو بیٹیاں بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024