• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایم کیوایم پاکستان کا سندھ اسمبلی کے ایک حلقے میں اے این پی کی حمایت کا اعلان

شائع February 4, 2024
مصطفیٰ کمال نےدعویٰ کیا کہ متحدہ قومی مومنٹ اور اے این پی ایک اچھے رشتے کی بنیاد رکھ رہے ہیں—فوٹو:ڈان نیوز
مصطفیٰ کمال نےدعویٰ کیا کہ متحدہ قومی مومنٹ اور اے این پی ایک اچھے رشتے کی بنیاد رکھ رہے ہیں—فوٹو:ڈان نیوز

ملک بھر کی طرح کراچی میں انتخابی گہماگہمی اور جوڑتوڑ کاسلسلہ جاری ہے جہاں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیوایم پاکستان) نے صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے پر ماضی کی اپنی سخت حریف جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوارکی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔

مردان ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینیئر مصطفیٰ کمال نے عزم ظاہرکیا وہ چاہتے ہیں کہ کراچی میں کسی کا بھی ناحق خون نہ بہے۔

مصطفیٰ کمال نےدعویٰ کیا کہ متحدہ قومی مومنٹ اور اے این پی ایک اچھے رشتے کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا تھاکہ ان کے لیے سیٹ کی کوئی اہمیت نہیں، ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے اے این پی کے وجود کو تسلیم کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے عزم ظاہر کیا کہ ایم کیو ایم کو جہاں ان کی ضرورت پڑی، وہ وہاں ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024