پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کردیا جس پر کھلاڑیوں میں غم و غصہ پایا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لیگ( آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے این او سی میں توسیع کی درخواستیں کی گئی تھیں، درخواستیں ملنےکے بعد پی سی بی نے معاملے کا جائزہ لیا جس کے بعد پی سی بی نے این او سی میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ جب تک این او سی ایشو ہوئے ان میں مزید توسیع نہیں دی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں کو 7 فروری تک این او سی جاری کئے گئے تھے، توسیع نہ ملنے پر کھلاڑیوں میں غم و غصہ پایا گیا ہے۔
جو کھلاڑی قومی ٹیموں کا حصہ نہیں انہیں بھی واپس بلایا گیا ہے،کھلاڑیوں کا مؤقف ہے کہ جن کا ورک لوڈ مینجمنٹ مسئلہ نہیں انہیں مزید کھیلنے دیں، پی ایس ایل 17 فروری سے ہے بیرون ملک لیگز میں تب آخری میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹر کا مؤقف ہے کہ پی سی بی کو یکساں پالیسی بنانی چاہیے، جو قومی ٹیموں میں شامل نہیں انہیں تو کھیلنے دیں۔