• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایسے شخص سے شادی کروں گی جو پورے خاندان کی عزت کرے، مومنہ اقبال

شائع February 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ وہ ایسے شخص کو جیون ساتھی بنانا چاہیں گی جو نہ صرف ان کی بلکہ پورے خاندان کی عزت کرنا جانتے ہوں۔

مومنہ اقبال کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں اپنے ہونے والے شریک حیات سے متعلق بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو مومنہ اقبال کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کرنے کی ہے، جس میں اداکارہ چند دن قبل شریک ہوئی تھیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں کیسے شخص سے شادی کرنا پسند کریں گی؟ کہ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھے انسان سے شادی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ایسے شخص کو شریک حیات بنائیں جو نہ صرف اپنی اہلیہ بلکہ پورے خاندان کی عزت کریں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان جیسے معاشرے میں شادیاں دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہیں، اس لیے ایسے شخص سے شادی کروں گی جو دونوں خاندانوں کے تمام افراد کی عزت کریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو صرف اپنی اہلیہ کی عزت کرتے ہیں اور انہیں ہی زندگی میں ساتھ لے کر چلتے ہیں لیکن وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو تمام افراد کو ساتھ لے کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسے شخص کو شریک حیات بنائیں گی جو دوسروں کے لیے معاون اور مددگار ثابت ہو، دوسروں کو بھی اپنے ساتھ لے کر چلیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ مومنہ اقبال نے ایک شو میں کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں ایسا شریک حیات ملے، جیسے ان کے والد ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے والد ان کی والدہ کی تمام چھوٹی سی چھوٹی بات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

والد جیسے شریک حیات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مومنہ اقبال آبدیدہ بھی ہوگئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024