• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

8 فروری کو عام انتخابات، لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی

شائع February 2, 2024
فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

لاپور پولیس نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔

لاہور کی کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کامیانہ کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں حفاظتی اقدامات کا جامع جائزہ لیا گیا اور ڈی آئی جی (آپریشنز) سید علی ناصر رضوی نے انتخابی عمل اور پولنگ ڈے کے سکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

سی سی پی او بلال صدیق کامیانہ نے انتخابات کے منظم انداز میں انعقاد کے سلسلے میں سیکیورٹی کے حوالے سے لاہور پولیس کی مکمل تیاری کی تصدیق کی اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ انتخابی مہم اور پولنگ کے دن فائرنگ اور ہتھیاروں کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سی سی پی او نے کہا کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر سے انتخابی مہم کے دوران سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، پریزائیڈنگ افسران، ضلعی انتظامیہ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔

انہوں نے اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشنوں، کیمپ آفسز اور ڈیوٹی پوائنٹس کے باقاعدگی سے دورے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

سی سی پی او نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ پولنگ مواد کی محفوظ منتقلی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ڈیوٹی کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت برتنے پر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025