• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

کراچی میں الیکشن کمشنر آفس کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

شائع February 2, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں الیکشن کمشنر آفس کے قریب دھماکا ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں جمعہ کی رات صدر کے علاقے میں الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد شاپر میں موجود تھا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ سے شواہد جمع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا اور دھماکے کی شدت کا بھی تعین کیا جارہا ہے۔

ایس ایس پی جنوبی ساجد امیرسدوزئی نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پونے آٹھ بجے الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر ہلکا دھماکا ہوا، دفتر کے باہر کوئی چیز شاپر کے اندر موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ بم ڈسپول اسکواڈ نے تصدیق کی ہے کہ بارودی مواد کم مقدار میں تھا، کوئی بال بیئرنگ یا دوسری نقصان پہنچانے والی چیز نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں اور بھی دیگر مقامات سیکیورٹی الرٹ ہے، اس جگہ کے حوالے سے سیکیورٹی خطرات نہیں تھے اور نہ یہ کوئی حملہ ہے۔

پولیس افسر نے کہاکہ جس لڑکے نے شاپر اٹھا کر رکھا اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025