• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سندھ میں حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات کی جائے گی، احمد شاہ

شائع February 2, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہے کہ 6 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں، 5 سے 10 فروری تک فوج حساس علاقوں میں موجود رہے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس آگے اور رینجرز پیچھے ہوگی، فوج کوئیک ریسپانس کے طور پر ہو گی، 6 ہزارسے زائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3.3 ارب روپے اسکولوں کی مرمت کے لیے نگراں حکومت نے دیے، پولنگ اسٹیشنز پر6 ہزار سے زائدکیمرے لگائے ہیں، جو ماسٹر ڈیٹا کے ساتھ منسلک ہوں گے۔

نگران وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے انعقاد پر کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے، امن اومان کی صورتحال خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خراب تھی۔

احمد شاہ نے کہا کہ 5 سے 10 فروری تک فوج حساس علاقوں میں موجود رہے گی، پریزائیڈنگ افسر ان الیکشن والے دن پولنگ اسٹیشن پر ہی مقیم رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024