• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
Live Election 2024

الیکشن کمیشن: آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شائع February 2, 2024

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں امیدوار سلمان اکرم راجا کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے مقدمے کی سماعت کی، سلمان اکرم راجا کی جانب سے وکیل سمیر کھوسہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، این اے 128 کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے معاملے پر رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔

وکیل سمیر کھوسہ نے کمیشن کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے معاملہ سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوایا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل بھی فائل کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024