• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پر خاموشی، بہرہ مند تنگی کو پیپلز پارٹی سے نکال دیا گیا

شائع February 1, 2024
سینیٹر بہرہ مندتنگی — فوٹو: ڈان نیوز
سینیٹر بہرہ مندتنگی — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضلع چارسدہ کے صدر نعیم خان عمر زئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن سنیٹیر بہرہ مند خان تنگی شو کاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے۔

نعیم خان عمر زئی کا کہنا تھا کہ بہر ہ مند خان تنگی نے عام انتخابات ملتوی کروانے کی قرار داد پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت عام انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہے، بہرہ مند تنگی پر پارٹی کے بڑے احسانات ہیں لیکن انہوں نے پارٹی کارکنان کے علاوہ من پسند افراد کو نوکریاں اور فنڈز دیے۔

یاد رہے کہ 5 جنوری کو سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔

‏پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بہرہ مندتنگی نے بھی قراردادکی مخالفت نہیں کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان اور نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے قرارداد کی مخالفت کی، جبکہ پی ٹی آئی کے رکن گردیپ سنگھ قرارداد پر رائے شماری کےدوران خاموش رہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025